بلوچستان کے علاقے نصیر آباد ڈویژن کے ضلع صحبت پور میں ایک گھر پر حملہ کیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق صحبت پور میں فائرنگ اور گھر کو آگ لگائے جانے سے ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 1خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں ۔
پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے اور اس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے ۔