افغان مہاجرین کی واپسی ،ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان دفترخارجہ نے واضح کر دیا

افغان مہاجرین کی واپسی ،ڈیڈ لائن میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، ترجمان دفترخارجہ نے واضح کر دیا

دہشتگرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میں سنگین رکائوٹ ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے واضح بتایا کہ افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے ، دہشتگرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میںرکائوٹ ہیں بھارتی ریاست دہشتگردی سے دنیا کو آگاہ کررہے ہیں ۔

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہوگی ، افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے ، دہشتگرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میں سنگین رکائوٹ ہیں ہم اس مسئلے کے حل تک بات چیت جاری رکھیں گے ۔

شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی پاکستان کی کمپنیوں پرپابندیاں نامناسب ہیں امریکہ کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم ماننا خوش آئند ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی ریاستی دہشتگردی سے دنیا کو آگاہ کررہےہیں ، حریت رہنمائوں کےگھروں پر چھاپے باعث تشویش ہے روس یوکرین محدود جنگ بند ی خوش آئند ہے ، امید ہے جنگ بندی کا سلسلہ جاری رہے گا ، پاکستان پر پابندی لگوانے کا بل ایک شخص کی سوچ کی عکاسی کرتاہے ۔

Scroll to Top