افغان مہاجرین کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت میں5دن باقی

افغان مہاجرین کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت میں5دن باقی

حکومت پاکستان نے تمام افغان مہاجرین کو ہدایت کررکھی ہے کہ وہ 31مارچ تک پاکستان چھوڑ دیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے افغان مہاجرین کے علاوہ غیر قانونی طورپر مقیم تمام غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 31مارچ تک پاکستان سے نکل جائیں ورنہ ملک بدر کردیاجائیگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے فارن نیشنل سکیورٹی سیل نے سیکریٹری داخلہ خیبر پختونخوا کو خط لکھ اہے جس میں کہا گیا ہے کہ افغان طلبا کا ریکارڈ فراہم کیاجائے ۔

وفاقی وزارت داخلہ نے خط میں لکھا ہے کہ فارن نیشنل سکیورٹی سیل کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق ڈیش بورڈ کو اپ ڈیٹ کیاجارہاہے ، لہذا صوبے میں زیر تعلیم تمام افغان طلبہ کا ریکارڈ(آج) 27مارچ تک فراہم کیاجائے ۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے تمام افغان مہاجرین کو ہدایت کررکھی ہے کہ وہ 31مارچ تک پاکستان چھوڑ دیں ۔

علاوہ ازیں دہشتگرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میں سنگین رکائوٹ ہیں ،ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کی ہفتہ وارمیڈیا بریفنگ

شفقت علی خان نے واضح بتایا کہ افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے ، دہشتگرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میںرکائوٹ ہیں بھارتی ریاست دہشتگردی سے دنیا کو آگاہ کررہے ہیں ۔

افغان مہاجرین کی واپسی کی ڈیڈ لائن تبدیل نہیں ہوگی ، افغان سرزمین پر دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کا مسئلہ اہم ہے ، دہشتگرد پناہ گاہیں پاک افغان تعلقات میں سنگین رکائوٹ ہیں ہم اس مسئلے کے حل تک بات چیت جاری رکھیں گے ۔

شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ امریکہ کی پاکستان کی کمپنیوں پرپابندیاں نامناسب ہیں امریکہ کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم ماننا خوش آئند ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارتی ریاستی دہشتگردی سے دنیا کو آگاہ کررہےہیں ، حریت رہنمائوں کےگھروں پر چھاپے باعث تشویش ہے روس یوکرین محدود جنگ بند ی خوش آئند ہے ، امید ہے جنگ بندی کا سلسلہ جاری رہے گا ، پاکستان پر پابندی لگوانے کا بل ایک شخص کی سوچ کی عکاسی کرتاہے ۔

Scroll to Top