رہنما تحریک انصاف شاندانہ گلزارنے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری اولین ترجیح ہے، پاکستان کے دشمن ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی شاندانہ گلزار نے کہا کہ مجھے آج پتا چلا کہ عاطف خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بھی گروپ ہے ، مخالفین اپنے ہتھکنڈوں میں ناکام ہونگے ، اسٹبلشمنٹ نے ذوالفقار علی بھٹو کی پارٹی کو توڑا ان کو پھانسی لگی ، یہ سب پرانے ہتھکنڈے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ صرف بانی پی ٹی آئی کو ٹارگٹ کیاجارہاہے ، ارکین اسمبلی کو وکلاسے لڑایا جارہاہے ۔ہماری اولین ترجیح بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے ، پاکستان کے دشمن ملک کو توڑ نا چاہتے ہیں ۔





