8 اپریل سے شروع ہونیوالے میٹرک امتحانات کیلئے تمام امتحانی مراکز میں کیمروں کی تنصیب لازمی قرار دی گئی
تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے ہالز کو امتحانی مراکز قرار دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔نجی سکولوں کے امتحانی ہالز میں نقل کی زیادہ شکایات ہیں ، اب صرف سرکاری سکولوں کے امتحانی ہالز میں امتحانات ہونگے ۔
ذرائع کے مطابق اسی طرح غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث امتحانی عملے کو بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ پولیس اور اسپیشل برانچ کو امتحانی ہالز کی انسپکشن کی اجازت ہوگی ۔دستاویز کے مطابق امتحانی مراکز کی انسپیکشن گریڈ 18کے افسران کرینگے ۔





