خیبرپختونخوا حکومت نے میٹرک امتحانات سے دو ہفتے قبل چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نصراللہ خان کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے اور ان کی جگہ کمشنر پشاور ریاض خان محسود کو اضافی چارج سونپ دیا ہے۔
محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نصراللہ خان کو فوری طور پر محکمہ ہائر ایجوکیشن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میٹرک کے امتحانات اپریل کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے جارہے ہیں اور ایسے وقت چیئرمین بورد کی تبدیلی پر مختلف حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ماہرین تعلیم کے مطابق اس فیصلے سے امتحانات کے انتظامات کے حوالے سے کئی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین کی تبدیلی سے جاری انتظامی معاملات متاثر ہوسکتے ہیں۔