باجوڑ: باجوڑ کے علاقے خار میں پولیس وین پر دیسی ساختہ بم دھماکہ ہوا تاہم واقعہ کے نتیجے میں ایس ایچ او اور دیگر پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ایس ایچ او خار گاڑی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ علاقے میں کہیں جا رہی تھی۔ تاہم ایس ایچ او سمیت پولیس وین میں سوار تمام پولیس اہلکار اس واقعے میں محفوظ رہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ وقاص رفیق نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دھماکے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ، پولیس گاڑی کے قریب دھماکہ 2 افراد جاں بحق ، 17 شدید زخمی





