عاطف خان پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر، ارباب شیر علی جنرل سیکرٹری مقرر

پشاور: رکن قومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان کو پی ٹی آئی پشاور ریجن کا صدر جبکہ رکن قومی اسمبلی ارباب شیر علی کو پشاور ریجن کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی جنرل سیکرٹری علی اصغر خان نے دونوں رہنماوں کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ علیٰ امین گنڈاپور کو پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کی صدارت جبکہ صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کو انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدارت کے عہدے سے بھی ہٹایا جاچکا ہے۔ تاہم دونوں رہنماوں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کی ہدایت پر پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

Scroll to Top