رب ذوالجلال کا احسان- پاکستان کی پروقار تقریب کل کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی

اسلام آباد: رب ذوالجلال کا احسان- پاکستان کی  پروقار تقریب کل 28 مارچ کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ تقریب کا انعقاد جمعتہ الوداع بالخصوص رمضان المبارک کی27ویں شب کی مناسبت سے کیا جا رہاہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کا قیام لیلتہ القدر، جمعتہ الوداع، ماہ رمضان المبارک 1366ھ بمطابق 14 اگست 1947 کو وجود میں آیا۔ تقریب میں اس دن کی خصوصی اہمیت کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا جائے گا۔

تقریب میں پاکستان بھر سے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں گے، وزیر اعظم پاکستان جناب محمد شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ تقریب سے وزیر اعظم  پاکستان خطاب بھی فرمائیں گے۔

تقریب میں وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت تمام صوبوں میں ملک کی سلامتی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام  بھی کیا جائے گا۔ فیصل مسجد اسلام آبادمیں27 رمضان المبارک بعد از نمازِ تراویح  مرکزی دعائیہ تقریب بھی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کو پاکستان چھوڑنے کیلئے دی گئی مہلت میں6دن باقی ، اس کے بعد کیاہوگا؟ جانیں 

Scroll to Top