پشاور: پیپلز پارٹی رہنما مصباح الدین کے گھر پر فائرنگ

پشاور: پیپلز پارٹی پشاور ڈویژن کے صدر مصباح الدین کے گھر پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود امین کالونی میں پیش آیا، جہاں ملزمان ببرک عرف بابر، آدم خان اور دیگر افراد نے جائیداد کے تنازع پر دھمکانے کے لیے مصباح الدین کے گھر کے گیٹ پر فائرنگ کی، جس سے گیٹ کو معمولی نقصان پہنچا۔

چار گاڑیوں میں سوار حملہ آوروں نے شدید فائرنگ کی، جس سے رہائش گاہ کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ سات سال قبل بھی مصباح الدین پر شرپسندوں نے بم حملہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا خیبر پختونخوا حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان

Scroll to Top