خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن،11خارجی ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنزکے دوران 11خارجی ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 4 مختلف آپریشنز میں خارجیوں کو ہلاک کیا گیا،3آپریشن شمالی وزیرستان اور ایک ڈی آئی خان میں کیا گیا۔

میر علی شاہ میں 2 آپریشنز میں 8 خارجیوں کو ہلاک کیا گیا،میران شاہ میں فائرنگ کے تبادلے میں 2خارجی ہلاک ہوئے۔

ڈی آئی خان چوتھے آپریشن میں ایک خارجی کو ہلاک کیا گیا،ہلاک خارجیوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا۔

ہلاک خارجی دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیے، محسن نقوی

سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Scroll to Top