سنتھ جے سوریا کی مسلم دوستوں کےساتھ افطار، تصویر شیئر کردی

سنتھ جے سوریا کی مسلم دوستوں کےساتھ افطار، تصویر شیئر کردی

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر سنتھ جے سوریا نے اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ رکھا ہے۔

سابق سری لنکن کرکٹر سنتھ جے سوریا نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ روزہ روزہ رکھا اور افطار کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

بدھ مت کے پیرو کار جے سوریا نے بتایا کہ وہ اپنے سکول کے دنوں سے ہی رمضان المبارک میں ایک روزہ رکھ کر مسلمان دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں اور وہ اس روایت کو سالوں سے زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دوستوں کےساتھ افطاری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے سنتھ جے سوریا نے لکھا ہے کہ وہ سکول کے زمانے سے دوستوں کے ساتھ افطار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر کا کرکٹ کے میدان سے سیاست میں قدم رکھنے کا اعلان

سنتھ جے سوریا سری لنکا کی 1996 کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے سری لنکا کیلئے کئی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا۔

Scroll to Top