وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کو مزید ریلیف دینے کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا۔
وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے۔
وفاقی حکومت کی درخواست پر نیشل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی 4 اپریل کو سماعت کرے گی۔
بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی کے ذریعے کی جائے گی، وفاقی حکومت اپریل سے جون تک تین ماہ کیلئے سبسڈی بڑھائے گی، ڈسکوز اور کے ای صارفین کو 1روپے 71 پیسے فی یونٹ ریلیف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدہ طے پانا حکومت کی سنجیدگی کا عکاس ہے، وزیراعظم شہباز شریف
بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل تا جون 2025کیلئے کرنے ک تجویز ہے، وفاقی حکومت اس عرصے کیلئے ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سبسڈی فراہم کرے گی،
کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنے کی درخواست کی گئی ہے، لائف لائن صارفین کے علاوہ اطلاق تمام صارفین پر ہوگا۔





