فورسزنے54 خارجیوں کوگھیرکرآپریشن کےدوران ہلاک کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی

افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے صوبوں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا، وزیر داخلہ

افغان باشندوں کے انخلا سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کیلئے صوبوں کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کے سلسلے میں لئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی کا پروگرام ون (IFRP) نومبر 2023 سے جاری ہے اور اس پروگرام کے دوسرے مرحلے میں افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک رضاکارانہ طور پر پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کے درمیان افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈرز کی واپسی پر عمل درآمد کے حوالے سے مسلسل رابطہ ہے، واپسی کے عمل میں صوبائی حکومتوں کو وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی تجاویز پر کمیٹی قائم کی گئی ہے، وزیر مملکت طلال چودھری صوبوں کا دورہ کریں گے تاکہ واپسی کے عمل میں پیش آنے والے مسائل کا ازالہ کیا جا سکے، انہوں نے وطن واپسی کے عمل کے دوران افغان مہاجرین سے اچھے برتاؤ کی ہدایت بھی کردی۔

Scroll to Top