علی امین حکومت بچانےکیلے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، ترجمان جے یو آئی

علی امین حکومت بچانےکیلے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے، ترجمان جے یو آئی

جمیعت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بانی پی ٹی آئی کی واضح ہدایات کے باوجود مولانا فضل الرحمان کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے ہیں۔

اسلم غوری نے علی امین گنڈا پور پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب  اپوزیشن اتحاد بننے کے قریب ہوتا ہے سازشی عناصر اپنا کام شروع کر دیتے ہیں، یہ تحریک انصاف اور جےیوآئی کے درمیان فاصلوں کو بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں۔

ترجمان جے یو آئی ف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو بیرونی نہیں اندرونی سازشوں سے خطرہ ہے ، پی ٹی آئی قیادت  پارٹی کے اندر سازشیوں پر نظر رکھے ، گرینڈ اپوزیشن میں رکاوٹ سے حکومت اور غیر جمہوری قوتوں کو فائدہ ہو گا ۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صنعتی زمینوں کے غلط استعمال کا نوٹس لے لیا

جمیعت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ علی امین اپنی حکومت کو دوام دینے کیلئے اپوزیشن اتحاد سے خوفزدہ ہے اسی لیے علما کی تضحیک کر رہے ہیں۔

اپوزیشن گرینڈ الائنس کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے، علماء کرام انبیاء کے وارث ہیں انکی توہین برداشت نہیں کی جائیگی، پی ٹی آئی وضاحت کرے علی امین کا علماء کے بارے میں بیان انکی پارٹی پالیسی ہے۔

Scroll to Top