کنڈ پارک صوابی عید پر سیاحوں کے لیے بند، لیز معاہدہ منسوخ

صوابی: خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے کنڈ پارک صوابی کو سیل کر دیا اور عیدالفطر پر سیاحوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق نجی گروپ نے لیز معاہدے کی خلاف ورزی کی، جس پر سخت ایکشن لیتے ہوئے معاہدہ ختم کر دیا گیا۔ خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ پارک کو سیل کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر صوابی اور نوشہرہ کو بھی باضابطہ آگاہ کر دیا گیا ہے۔

کنڈ پارک سیاحتی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم مقام تھا، تاہم معاہدے کی خلاف ورزی کے باعث اب یہ عیدالفطر پر عوام کے لیے دستیاب نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت کا سیاحتی مقامات پر ریسکیو 1122 اسٹیشنز قائم کرنے کا اقدام

Scroll to Top