لکی مروت پولیس کا آپریشن ، کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانے تباہ

مردان: پولیس ناکہ بندی کے دوران فائرنگ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

مردان: کورغ روڈ پر پولیس کی ناکہ بندی کے دوران مشکوک موٹر کار میں سوار ملزمان نے رکنے کے بجائے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو زخمی کر کے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق، فائرنگ کی آواز سنتے ہی علاقے کے عوام بھی گھروں سے باہر نکل کر پولیس کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان تقریباً 20 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس کے بعد سرچ آپریشن کے دوران دو زخمی ملزمان ساحل ولد مہراندیش اور شہزاد ولد جمال کو گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول اور کارتوس برآمد کیے گئے، جبکہ دورانِ تفتیش انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتا دیے جن کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ایس ایچ او صدر عرفان خان کی نگرانی میں گرفتار ملزمان کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او مردان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں کم،آئی جی پختونخوا کا وزیراعلیٰ کو خط

Scroll to Top