ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن روڈ ٹیکن اڈہ کے قریب ایک خوفناک حادثے میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم کے نتیجے میں دو بھائیوں سمیت تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق یہ حادثہ درابن روڈ ٹیکن اڈہ کے قریب پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوار تین نوجوانوں کو کچل دیا۔
اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو بھائی شامل ہیں، جبکہ تیسرے نوجوان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
یہ بھی پڑھیں لوئر دیر میں جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثہ، تین نوجوان جاں بحق
ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تینوں جاں بحق افراد کی نعشیں ہسپتال منتقل کر دیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لے کر کارروائی شروع کر دی ہے اور تصادم کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔