پشاور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس نے اپنی منزل کوئٹہ پہنچا لیا۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ڈی ایس ریلویز عمران حیات نے مسافروں کا خیرمقدم کیا، جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
جعفر ایکسپریس میں تقریباً 300 مسافر کوئٹہ پہنچے ہیں۔ اسٹیشن پر سیکیورٹی کے مناسب اقدامات کے ساتھ ساتھ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔
ڈی ایس ریلویز عمران حیات نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کل کوئٹہ سے دو ٹرینیں روانہ ہوں گی، جن میں عید اسپیشل ٹرین اور جعفر ایکسپریس شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ٹرینوں کی روانگی کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
عمران حیات نے مزید کہا کہ آج پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس 9 بوگیوں پر مشتمل تھی اور اس ٹرین کی آمد کے ساتھ ہی کوئٹہ سے جیکب آباد تک سیکیورٹی انتظامات کو از سر نو ترتیب دیا گیا ہے۔
یہ انتظامات مسافروں کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں اور ان کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں امیر مقام کی موجودگی میں جعفر ایکسپریس 16 روز بعد کوئٹہ کیلئے روانہ
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر اس اہم ٹرین کی آمد کے بعد مسافروں نے سکون کا سانس لیا، اور یہ اقدام پشاور اور کوئٹہ کے درمیان سفر کرنے والے افراد کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔