ہری پور :ہزارہ موٹر وے پر ٹریفک حادثہ ،15افراد زخمی

ویب ڈیسک: ہری پور میں ہزارہ موٹر وے پر ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 15افراد زخمی ہو گئے ۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ہزارہ موٹر وے جہاری کس انٹر چینج کے قریب پیش آیا جہاں ٹویوٹا ہائی ایس اور کار میں خوفناک تصادم ہوا ۔

حادثے کے نتیجے میں 15افراد زخمی ہو گئے جن میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں ۔

ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ٹراما سنٹر منتقل کردیا ۔

Scroll to Top