پشاور کے طلباء کا منفرد انداز – سرحدوں کے محافظوں کے لیے خصوصی عید کارڈز تیار

پشاور: پشاور کے طلباء نے عید الفطر کے موقع پر پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کے لیے خصوصی عید کارڈز تیار کیے، جنہیں فارورڈ پوسٹوں پر تعینات محافظوں تک پہنچا دیا گیا۔ ننھے ہاتھوں سے لکھے گئے یہ عید کارڈز جوانوں کے حوصلے بلند کرنے کا باعث بنے۔

طلبہ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ان کارڈز میں لکھا: ہمیں آپ پر فخر ہے، ہمیں آپ سے محبت ہے!۔ ایک اور پیغام میں بچوں نے لکھا کہ ہمیں احساس ہے کہ آپ کی فیملی اور بچے آپ کو عید کے دن یاد کر رہے ہوں گے، مگر آپ ہماری حفاظت کے لیے بارڈر پر عید منا رہے ہیں۔

سرحد پر تعینات جوانوں نے بھی ان معصوم بچوں کے جذبات کو سراہا اور اس محبت بھرے خراجِ تحسین پر شکریہ ادا کیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں! آپ کو عید مبارک، عید کی خوشیاں مبارک!۔

یہ خوبصورت جذبہ نہ صرف ان جوانوں کی قربانیوں کا اعتراف ہے بلکہ قوم اور محافظوں کے درمیان ایک مضبوط رشتہ بھی ظاہر کرتا ہے، جو ہر مشکل گھڑی میں قائم رہے گا۔

Scroll to Top