پشاورمیں پی ایس ایل کا نمائشی میچ، پی سی بی کی وی آئی پی سٹیٹس دینے کی درخواست

ارباب نیاز اسٹیڈیم پی ایس ایل نمائشی میچ کیلئے غیر مناسب قرار

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  کی پشاور میں کرکٹ کی بحالی کی کوششوں دھچکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے لیے غیر مناسب قرار دے دیا گیا۔

ارباب نیاز اسٹیڈیم پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ شیڈولڈ ہے۔ پی سی بی کی ریکی ٹیم نے سہولیات حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور پی سی بی نے عید کی چھٹیوں سے قبل تمام سہولیات کی دستیابی کا کہا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم کی دوسری منزل تماشائیوں کے میچ دیکھنے کے لیے تیار نہیں اور متعلقہ محکمے نے وقت پر ضروری کام مکمل کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نمائشی میچ کی میزبانی سے متعلق حتمی فیصلہ ایک دو دن میں کیا جائے گا اور نمائشی میچ پشاور سے منتقل کرنے کے قوی امکانات ہیں۔

Scroll to Top