اپوزیشن گرینڈ الائنس بننے سے پہلے اختلافات کا شکار

اپوزیشن گرینڈ الائنس بننے سے پہلے اختلافات کا شکار

اپوزیشن گرینڈ الائنس بننے سے اختلافات  کا شکار  ہوگئی، عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سینٹر کامران مرتضیٰ نے اپوزیشن اتحاد سے علیحدگی کا عندیہ دے دیا۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی کے اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ اگر جتھا بنا کر دارالحکومت پر حملہ آور ہونا چاہتے ہیں تو میں آپ کے ساتھ نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جو ملک میں آئی اور قانون کی حکمرانی کی بات کرے گا میں اس کے ساتھ ہوں، جو نفاق اور غیر آئینی عمل کی بات کرے گا اس کے ساتھ نہیں ہوں، جب تک ملک میں نفاق اور سیاسی انتشار ختم نہیں ہوگا آپ کسی چیلنج کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں کوئی نہیں بیٹھے گا، جہاں پر صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت مفلوج ہے، وہاں پر اے پی سی سے حل نہیں نکلے گا، وہ حکومت جس کا وجود نہ قانون کے مطابق ہے نہ اخلاق کے مطابق ہے، وہ کیسے مسائل حل کرے گی۔

جے یو آئی سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ہمارےساتھ نہیں چلناچاہتی تونہ چلےہم اپنی تحریک چلائیں گے،ہم نےکچھ نکات پی ٹی آئی قیادت کےسامنےرکھےان کاجواب نہیں ملا۔

 انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمارےقریب نہیں  آناچاہتی تو نہ آئے،کامران مرتضیٰ بولے میراخیال ہےپی ٹی آئی کی لیڈرشپ کواپنےلوگوں پرکنٹرول نہیں،مولانافضل الرحمان نےماضی میں ناممکن کوبھی ممکن کردکھایاہے،سیاست میں ممکنات ہوتی ہیں،مولانافضل الرحمان بڑےکھلاڑی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا اپوزیشن الائنس کے احتجاج کا حصہ بننے سے انکار

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ عیدکےبعداپنی تحریک کومنظم طریقےسےچلائیں گے، ہماری تحریک پورےملک میں پھیلےگی،کوشش ہےپی ٹی آئی اکیلےاحتجاج کےبجائےمل کرتحریک چلائے۔

Scroll to Top