سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے

سعودی عرب، خلیجی ممالک میں عید الفطر آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے، وسطی ایشیا، روس، یورپ اورامریکا میں بسنے والے مسلمانوں  بھی آج عید الفطر منا رہے ہیں۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید  کی ادائیگی کے لیے بڑے اجتماعات،  مسجدالحرام اور مسجد نبویﷺ میں  لوگوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔

یمن، متحدہ عرب امارات، کویت اور قطر میں بھی آج عید الفطرمنائی جا رہی ہے، غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے باعث فلسطین میں عیدالفطر سادگی سے منائی جا رہی ہے۔

یواے ای، کویت، ترکیہ ، امریکا اوریورپ میں مقیم مسلمان عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے منا رہے ہیں،

ایران، عمان، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی، آسٹریلیا، بھارت اور بنگلادیش میں چاند نظر نہ آنے کے باعث پیر کے روز عید ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی مسلم امہ کو عید الفطر کی مبارکباد

پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس آج  ہوگا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔

Scroll to Top