کراچی، داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

کراچی، داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

دائودی بوہرہ جماعت آج عید مذہبی جوش وجذبے سے منا رہی ہے نماز عید کے اجتماعات میں ملک وقوم کی بقا ،سالمیت کیلئے دعائیں کی گئیں ۔

تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا سب سے بڑا اجتماع کراچی کے صد ر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا جہاں بڑی تعداد میں بوہری جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے نماز عید ادا کی ۔مختلف مقامات پر ہونیوالی نماز عید کے اجتماعات میں دہشتگردی کے خاتمے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگی گئیں۔

اس کے علاوہ پان منڈی ، نارتھ ناظم آباد اور حیدری میں بھی نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے ، جہاں دائودی بوہرہ جماعت کے افراد نے ایک دوسرے کیساتھ خوشیاں بانٹیں اورملکی امن واستحکام کیلئے دعا کی ۔

Scroll to Top