آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

آج پاکستان میں شوال کا چاند نظر آنے کا امکان

پاکستان کے اسپیس ادارے ’’سپارکو ‘‘ کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند گذشتہ روز پاکستانی وقت کے مطابق تین بجکر اٹھاون منٹ پر تشکیل پاچکا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا ،شوال کا چاندنظر آنے کا امکان ہے ۔

سپارکو کے مطابق اتوار کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 27گھنٹے ہوگی ،واضح رہے کہ سعودی عرب ،یو اے ای سمیت کئی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا ۔

Scroll to Top