باجوڑ میں دو عیدوں کی روایت برقرار ،کئی علاقوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

باجوڑ میں دو عیدوں کی روایت برقرار ،کئی علاقوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

آج ضلع باجوڑکے مختلف علاقوں میں عیدالفطر منائی جارہی ہے،مساجد میں نماز عید ادا کی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق بعض لوگ آج عید الفطر منا رہے ہیں جبکہ بعض کل بروز پیر عید ادا کرینگے ، پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں مقیم افغان باشندے بھی آج عید الفطر منا رہے ہیں ۔

جب سعودی عرب میں چاند نظر آگیا اور عید کا اعلان کردیا تو باجوڑ کے زیادہ تر علاقوں میں بھی لوگوں نے مساجد میں اعلان کردیا جس کے باعث لوگ عید کی تیاریوں میں مصروف ہوگئے ،لوگوں نے عید کی نماز پڑھی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی ،عید کی نماز میں علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

نماز عید کے اجتماعات میں ملک وقوم ، امت مسلمہ اورخاص کر کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حفاظت اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ عیدگاہوں اور مساجد پر نماز عید کے موقع سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جہاں پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات تھی۔

Scroll to Top