مولانافضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ،وجہ کیابنی ؟ جانیں 

مولانافضل الرحمان سمیت اہم شخصیات کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشورہ،وجہ کیابنی ؟ جانیں 

خیبر پختونخوا میں عید الفطر کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے باعث سیاسی شخصیات کی عید کی روایتی تقریبات شدید متاثر ہوگئیں ، مولانا سمیت اہم شخصیت کو عید کی نماز گھروں پر پڑھنے کا مشور ہ دیدیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے قائدین او ر اہم رہنمائوں کیساتھ مذہبی رہنمائوں کو اختیاط کرنے کی ہدایات کی گئی ہے ، ان میں سے بیشتر رہنمائوں بشمول ، فضل الرحمان کو عید کی نماز بھی اپنی رہائشگاہ پر پڑھنے کی درخواست کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ دیگر سیاسی شخصیات کو عوامی سطح پر عید ملن تقریبات کو محدود رہائش گاہوں اور حجروں پر بھی حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

صوبائی حکومت نے خصوصی سکیورٹی انتظامات کیے ہیں عید کے موقع پر عام شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

Scroll to Top