پاک افغان خرلاچی بارڈر اور ٹل پاراچنار واحد مین شاہراہ گزشتہ 182 روز سے ہر قسم آمد و رفت کیلئے بند
تفصیلات کے مطابق بارڈر اور مین سڑک کی بندش کی وجہ سے معاملات زندگی شدید متاثر ، شہری پریشان ، ترسیل نہ ہونے کی وجہ سے اشیائے ضروریات زندگی کے نرخ نامے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔
شہر میں میسر شدہ چیزیں دوگنے قیمت میں فروخت ،شہر میں چیک اینڈ بیلنس کا نظام موجود نہیں جس کی جو مرضی وہی کر رہی ہے، بڑا گوشت فی کلو دو ہزار ، چکن 2500 روپے اور آنڈے والے زندہ مرغی 1200 روپے میں فروخت ہو رہے ،ٹماٹر 300 روپے ، پیاز ڈھائی سو، جبکہ دیگر عام سبزیاں بھی ڈھائی سو سے اوپر نرخوں میں فروخت ہو رہی ۔
پائیدار اور دیرپا امن و امان کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں،کل فریقین کے درمیان ہونے والا امن معاہدہ امن کی طرف اشارہ ہے ، ٹل پاراچنار مین شاہراہ جلد از جلد آمد و رفت کیلئے کھول دیا جائیگا۔