کرم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا 29 ویںروز میں داخل مطالبات اور قومی حقوق کیلئے بیٹھے دھرنے میں کثیر تعداد میں شہریوں کی شرکت
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے باوجود دن رات شہری سڑکوں پر دھرنا دے رہے ہیں ،دھرنا منتظمین نے کہا کہ رمضان المبارک کے بعد دھرنا کو نیا شکل دیا جائے گا اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پلان بی کا استعمال کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹل پاراچنار مین شاہراہ کو عام آمد و رفت کیلئے کھول دیا جائے قافلہ کو لوٹنے والے اور خوارج کے خلاف کارروائی کی جائے ، گرفتار شدہ افراد کو جلد از جلد بازیاب کیا جائے ، جب تک یہ مطالبات نہیں مانے جاتے دھرنا جاری رہے گا ۔