سعودی ولی عہد شہزاد ہ محمد بن سلمان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر سے ٹیلی فون پر ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت مین جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے ۔
اظہار تعزیت پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔