عید الفطر پر مشن میچنگ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ،پشاورسمیت مختلف شہروں کے بازاروں میں رات میں دن کا سماں ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جیولری ، چوڑیوں اور جوتوں کی دکانوں پر رش بڑھتا جارہاہے ، جھمکے اور فیری ہیلز والی جوتیاں خواتین کی اولین پسند ہیں جبکہ بچے بھی والدین کیساتھ عید کی خریداری میں مصروف ہیں ۔
عید قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلون مالکان کے نخرے بھی آسمانوں تک پہنچ چکے ہیں ، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ بیوٹی پارلرز اور سیلون مالکان کے کمال سے دوسروں سے منفرد نظر آسکتے ہیں ۔
دوسری جانب عید الفطر قریب آتے ہی بیوٹی پارلرز اور سیلونز پر رش بڑھ گیا ،خواتین مہندی لگوانے فیشل کرانے اور ہیر ڈرائی کرانے کیلئے بیوٹی پارلز کا رخ کررہی ہیں جبکہ عید کی تیاری میں مرد بھی خواتین سے پیچھے نہیں رہے ۔بال کٹوانے ، کلینزنگ ، فیشل ،تھریڈنگ ، اور میک اوور کرانے میں مصروف ہیں ۔