یہ ہوئی نا بات !خیبر پختونخوا پولیس پنجاب کے اندھے بھکاری کی بینائی واپس لے آئی ، 15سال سے فراڈ کا اعتراف

یہ ہوئی نا بات !خیبر پختونخوا پولیس پنجاب کے اندھے بھکاری کی بینائی واپس لے آئی ، 15سال سے فراڈ کا اعتراف

خان پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک جعلی اندھے بھکاری کو گرفتار کرلیا ، جو گذشتہ 15سال سے نابینا بن کر بھیک مانگ رہا تھا

تفصیلات کے مطابق ملزم نے خود کو نابینا ظاہر کرنے کی کوشش کی ، مگر جب سوالات کیے تو فرفر بولنے لگا اور اپنی حقیقت خود ہی ظاہر کردی ، ملزم تھانے منتقل جہاں اس نے اعتراف کیا کہ وہ لوگوں کی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے اندھا بن کر بھیک مانگتا تھا ۔

گرفتار ملزم کا تعلق پنجاب (وہاڑی )سے بتایا جارہاہے ، جو مختلف شہروں میں جاکر بھیک مانگنے کا دھند ہ کرتا تھا ۔

خان پور پولیس نے اس کارروائی کو پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایسے عناصر کیخلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے ۔

Scroll to Top