صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

صدر مملکت اور وزیراعظم سمیت اہم سیاسی شخصیات عید کہاں منائیں گی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

صدر مملکت عید الفطر کی نماز نواب شاہ میں ادا کرینگے جبکہ وزیراعظم عید الفطر کی نماز ماڈل ٹائون میں ادا کرینگے ، قائد ن لیگ نواز شریف جاتی امرامیں نماز عید پڑھیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو لاڑکانہ گڑھی خدا بخش میں نماز عید پڑھیں گے ، یوسف رضا گیلانی ملتان ، سپیکر قومی اسمبلی جبکہ ڈپٹی سپیکر آبا ئی شہر نواب شاہ میں نما ز ادا کرینگے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب جاتی امرا میں عید منائیں گی ، وزیراعلیٰ سندھ سیہون ، وزیراعلیٰ کے پی نماز عید ڈی آئی خان کے آبائی علاقے میں پڑھیں گے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگتی کوئٹہ میں عید نماز ادا کرینگے ۔

اس کے علاوہ وفاقی وزیر محسن نقوی عید کی نماز لاہور ، خواجہ آصف سیالکوٹ ، اسحاق ڈار لاہور قائد جے یو آئی فضل الرحمان عید الفطر کی نماز ڈی آئی خان میں ادا کرینگے ۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان بونیر ، عمر ایوب ہری پوری ، اور پرویز خٹک نوشہرہ میں عید الفطر کی نماز ادا کرینگے ۔

گورنر پنجاب حیدر گوجر خان میں عید کی نماز پڑھیں گے گورنر سندھ کراچی ، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی گورنر ہائوس پشاور اور گورنر بلوچستان جمال مندوخیل کوئٹہ میں عید کی نماز ادا کرینگے ۔

Scroll to Top