عید الفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد میں خیبر پختونخوا آمد متوقع ہے جس کے پیش نظر حکومت خیبر پختونخوا نے تیاریاں مکمل کرلی۔
عید الفطر کے موقع پر صوبے کے سیاحتی مقامات ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن میں سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
پشاور: عید الفطر کی تعطیلات کے دوران سیاحتی اضلاع میں انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122، تحصیل میونسپل انتظامیہ، طبی مراکز سمیت تمام اداروں کو ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران سیاحتی مقامات میں تمام کمشنرز، آر پی اوز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنے سٹیشنز پر موجود رہنے کی ہدایت کردیں۔
وزیراعلیِ علی امین گنڈا پور نے ہدایت جاری کی ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوراں پٹرول اور ڈیزل کے علاوہ اشیائے خوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی کو یقینی بنانے پر خصوصی توجہ دی جائے۔
وزیراعلیِ خِبرپختونخوا نے کہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کی صورت میں فوری اقدامات کے لیے مقامی انتظامیہ، ریسکیو اداروں، طبی مراکز اور تمام متعلقہ شراکت دار کے درمیان کوآرڈینیشن کا موثر نظام وضع کیا جائے، تمام اضلاع کے انٹری پوائنٹس پر سیاحوں کے لئے معلوماتی بینرز آویزاں کئے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کاٹلنگ واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا
وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے مزید کہا ہے کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، سیاحتی مقامات کی سڑکوں پر ٹریفک کو منظم انداز میں چلانے اور سڑکوں کی ممکنہ بندش سے بچنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، ہنگامی طبی امداد کی بروقت فراہمی کے لئے تمام مراکز صحت میں ضروری طبی عملے اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔