پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل ہوگی

پاکستان میں شوال 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں کل بروز پیر عید ہوگی۔

لاہور، کراچی، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے دیگر شہروں میں عید کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

شوال کے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد ملک بھر میں کل عید الفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

ملک میں اس سال بھی دو عیدوں کی روایت برقرار رہی، خیبرپختونخوا کے علاقے باجوڑ سمیت بیشتر علاقوں میں آج عید الفطر منائی گئی۔

یہ بھی  پڑھیں: عید الفطر پر سیاحوں کی بڑی تعداد خیبر پختونخوا آمد متوقع

سعودی عرب اور خلیجی سمیت دیگر ممالک میں آج عید الفطر منائی گئی، ملائشیا، انڈونیشنا، عمان اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں کل بروز پیر عید ہوگی۔

Scroll to Top