ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے

ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے، اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔

نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا، جہاں سیاسی شخصیات، غیر ملکی سفیروں اور بڑی تعداد میں شہریوں نے نماز پڑھی۔

لاہور کے بادشاہی مسجد اور پشاور کے قاسم علی خان اور مہابت خان سمیت دیگر مساجد میں ہزاروں فرزندان اسلام نے عید الفطر کی نماز ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دو عیدوں کی روایت برقرار ،کئی علاقوں میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے

راولپنڈی شہر میں بھی نمازِ عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد کیے گئے۔ عیدگاہ شریف، لیاقت باغ، موہڑہ شریف اور امام بارگاہ قدیمی میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات کا اہتمام کیا گیا۔

نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی ترقی، سلامتی و خوشحالی اور امت مسلمہ کے اتحاد کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

Scroll to Top