پاکستان میں غیرقانونی رہائش پذیر غیرملکیوں کے انخلا کی ڈیڈلائن کا آج اختتام، حکومتی کارروائیوں کا آخری مرحلہ

پاکستان میں غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے انخلا کی ڈیڈلائن آج ختم ہو رہی ہے، جس کے بعد کل سے ملک بدر کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

 حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو واپس بھیجنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رضاکارانہ انخلا کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو جائے گی اور اس کے بعد کل سے ملک بدر کرنے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔

بلال شاہد راؤ نے مزید کہا کہ لنڈی کوتل گلاب گراؤنڈ میں عارضی کیمپ یا ٹرانزٹ پوائنٹ قائم کیا گیا ہے، جہاں ایک وقت میں 1500 افراد کی گنجائش موجود ہوگی۔

اس کیمپ میں مردوں اور خواتین کے لیے الگ الگ واش رومز فراہم کیے گئے ہیں، اور یہاں پر طبی سہولتیں بھی دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ غیر ملکیوں کو مفت کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق ملک بدر کرنے کا عمل مرحلہ وار جاری رکھا جائے گا، اور حکومت کی جانب سے غیر قانونی رہائش پذیر غیر ملکیوں کے انخلا کو یقینی بنانے کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے افغان مہاجرین کے انخلا کی مخالفت کردی

اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ کی نگرانی اور تعاون سے عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو ان کے ممالک واپس بھیجا جا سکے۔

Scroll to Top