نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ، مقبوضہ کشمیر، فلسطین سمیت پاکستانی کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میںپاکستان وقوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے ۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں نے اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری کیلئے قبرستانوں کو رخ کیا جبکہ قبرستانوں کے باہر پھولوں کے اسٹالز کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملی ۔
شہر شہر مساجد اور عید گاہوں میں نماز ے چھوٹے بڑے روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ، امت مسلمہ اور ملک وقوم کی سلامتی ، ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے گلے شکوے بھلا کر ایک دوسرے سے بغل گیر ہوکر مبارکباد دی ۔
کراچی بھر میں مجموعی طورپر 4ہزار سے زائد چھوٹے بڑے نماز عید کے اجتماعات ہوئے ،جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔
اسلام آباد کی فیصل مسجد ، لاہور کی بادشاہ مسجد ، کراچی کے پولو گرائونڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا ، جس مین اہم حکومتی اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی ۔