پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو دی گئی ڈیڈ لائن آج 31مارچ کو ختم ہوجائے گی جس کے بعد ان کو افغانستان بھیجے جانے کا سلسلہ شروع ہوجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ہونیوالے افغان مہاجرین امن کمیٹی کے جرگے میں لاہور میں مقیم افغان خاندانوں کے سربراہان اور بزرگ شریک ہوئے ۔
افغان مہاجرین امن کمیٹی کے فوکل پرسن محمد خان نے کہاہمارہ خواہش ہے کہ جس طرح پاکستان نے 45سال تک ہماری مہمان نوازی کی ہے اب واپسی کا عمل بھی باعزت ہونا چاہیے ۔
انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین امن کمیٹی کے نائب صدر حاجی محمد نے کہاانہوں نے زندگی کے 45سال پاکستان میں گزارے ہیں ، پاکستان میں جو پیار ، عزت ، احترام ملا وہ ہمیشہ یاد رہے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی واپسی مرحلہ وار کی جائے ، جن لوگوں کے پاس پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہیں انہیں اپنا کاروبار سمیٹنے کیلئے وقت دیاجائے ، ہمارے ساتھ خواتین ، بچے بیمار اور بزرگ ہیں حکومت مختلف تحصیلوں اور اضلاع کیلئے ان کی واپسی کا دن مقرر کرے ۔