پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اس بار تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز ادا کی گئی جس میں جیل کے قیدیوں حوالاتیوں اور جیل افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان نماز عید ادا کرنے کیلئے جیل سے باہر نہیں جاسکے ۔
تاہم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اپنے اپنے سیل میں ہی بند رہے اور وہ نماز عید میں شریک نہیں ہوسکے ۔