وفاقی وزیر و صدر مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام نے اپنے آبائی ضلع شانگلہ ، پورن میں عیدالفطر کی نماز ادا کی
تفصیلات کے مطابق مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کی وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کے ساتھ نماز عید میں شرکت۔انجینئر امیر مقام کی ملک کی ترقی، سلامتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا۔
انہوں نے کہاکہ عیدالفطر محبت، اخوت اور اجتماعی خوشیوں کو بانٹنے کا دن ہےہمیں عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیےعیدالفطر پر پوری امت مسلمہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے مزید کہاکہ عیدالفطر کے اس بابرکت موقع پر مظلوم فلسطینی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہن بھائیوں کیلئے بھی دعا کی، جو آزادی اور بنیادی حقوق کی جدوجہد میں مصائب کا سامنا کر رہے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے سویلین، افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔