بیرسٹر سیف کی جانب سے قوم کو عیدالفطرکی دلی مبارکباد،قوم سےدعائوں کی اپیل،انتہائی اہم بات کہہ دی

بیرسٹر سیف کی جانب سے قوم کو عیدالفطرکی دلی مبارکباد،قوم سےدعائوں کی اپیل،انتہائی اہم بات کہہ دی

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر ڈاکٹر سیف کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد تمام اہل وطن کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں، عید کے موقع پر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور ملک کی ترقی وخوشحالی کے لئے خصوصی دعائووں کی اپیل ہے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ ہم سب کی عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائے اور ہمیں ہمیشہ حق اور سچ کے راستے پر چلنے کی توفیق عطا کرے،عیدالفطر رحمتوں اور خوشیوں کا پیغام لاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اللہ کرے یہ عید سب کے لیے خوشیوں اور برکتوں کا باعث بنے،عید کے موقع پر ہمیں اتحاد اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ عید کے موقع پر مستحق افراد کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریںعوام سے عیدالفطر محبت، اخوت اور رواداری کے جذبے سے منانے کی اپیل ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ عید پر وطن عزیز کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کریں،عید کا دن ہمیں ایثار، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، عید کے پرمسرت موقع پر سب کو امن اور محبت کا پیغام دینا چاہیے۔

Scroll to Top