وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ

پشاور ( ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات ہمایوں خان کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاون خصوصی کے گھر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Scroll to Top