عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید 2سے 3فیصد کمی ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں گذشتہ دنوں سے تیل کی قیمتوں میں گرائوٹ دیکھنے کو مل رہی ہے اور اب قیمتوں میں مزید 2 سے 3فیصد کی کمی ہوگئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں کمی کے بعد برطانوی خام تیل برینٹ آئل 64ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگیا اور امریکی خام تیل ڈبلیوں ٹی آئل 60ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہاہے ۔
دوسری جانب عالمی سطح پر گیس کی قیمت ڈیڑھ فیصد کمی کیساتھ 3ڈالر 77سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے ۔





