یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں ،انسداد دہشتگردی عدالت سے عمر ایوب خان بارے اہم خبر آگئی

یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں ،انسداد دہشتگردی عدالت سے عمر ایوب خان بارے اہم خبر آگئی

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب خان کیخلاف 4اکتوبر احتجاج پر درج 9مقدمات میں 5،5ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے عمرایوب خان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت کی مقدمات کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں میں ان کا ملازم نہیں ہوں ، میں آئی جی یا ڈی جی کا ملازم نہیں ہوں ، اظہار برہمی کرتے ہوئے

ہا یہ کیا لوہے کے بنے ہوئے ہیں ، ریکارڈ ہی نہیں آتا ، جب ریکارڈ کا کہیں کبھی کوئی بہانہ کبھی احتجا ج ڈیوٹی ،عدالت نے کہاکہ اگر 20منٹ تک ریکارڈ نہیں آتا تو ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کردینگے ۔

سرکاری وکیل نے کہاکہ ریکارڈ تفتیشی نے لیکر آنا وہ ابھی تک نہیں آیا، جج نے کہاکہ یہ نوابوں کی طرح آتے ہیں وہ انکے ملازم نہیں ۔

عدالت نے عمر ایوب کی تمام 9مقدمات میں ضمانت کنفرم کردی ، عدالت نے پانچ 5ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت کی درخواتیں منظور کیں ۔

Scroll to Top