لندن : ایون فیلڈ کے باہر آرمی چیف اور پاک فوج کے حق میں نعرے

لندن میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ایون فیلڈ کے باہر پاک فوج اور آرمی چیف کے حق میں نعرے لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف بیلا روس سے لندن پہنچ گئے ہیں۔

اس موقع پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کثیر تعداد ایون فیلڈ کے باہر موجود تھی۔بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے آرمی چیف اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے متوقع اشتعال انگیزی پر قابو پانے کے لئے لندن پولیس کی بھاری نفری ایون فیلڈ کے باہر موجود تھی ، جو پی ٹی آئی کے کارکنان کو حراست میں لے کر اپنے ساتھ لے گئی ہے۔

Scroll to Top