سینٹ میں تحریک التواء جمع،جے یو آئی کا مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرنے کا اعلان

سینٹ میں تحریک التواء جمع،جے یو آئی کا مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرنے کا اعلان

جمعیت علمائے اسلام (ف)نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں اس کیخلاف تحریک التواجمع کرادی ہے ۔

جے یو آئی ترجمان کے مطابق بل کی حمایت کرنیوالے بعض ارکان نے پارٹی پالیسی کی خلا ف ورزی کی ہے ، جس پر امیر جماعت فضل الرحمان نے سخت نوٹس لے لیا،مولانا فضل الرحمان نے صوبائی اسمبلی کے متعلقہ ارکان سے فوری وضاحت طلب کرلی ہے اور اس معاملے کی جلد تحقیقات کرکے رپورٹ امیر جماعت کو پیش کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ۔

جمعیت علمائے اسلام نے واضح کیا ہے کہ پارٹی کے موقف کے برخلاف کسی قانون سازی کی حمایت ناقابل قبول ہے ، اور ایسی کسی بھی کوشش کو روکا جائیگا، پارٹی قیادت کا موقف ہے کہ مائنز اینڈ منرلز بل صوبائی خود مختاری اور عوامی مفادات کے برخلاف ہے ۔

Scroll to Top