بہت سے لوگ عمران خان کو بطور ہیرو پسند کرتے ہیں، علی محمد خان

بہت سے لوگ عمران خان کو بطور ہیرو پسند کرتے ہیں، علی محمد خان

رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہےکہ لوگ رہائی کی کوشش کررہے ہیں ان کے بہت سے چاہنے والے ہیں لیکن لوگ بطور ہیرو ان کو پسند کرتے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہےکہ بہت سے لو گ خان صاحب کی رہائی کیلئے کوشش کررہے ہیں ان کے بہت سے چاہنے والے ہیں سارے تو پولیٹیکل لوگ بھی نہیں ، بہت سے لوگ بطور ہیرو ان کو پسند کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ رہنما تحریک انصاف علی محمد کا کہنا ہے کہ میں اس کو مایوسی کے طوپر نہیں دیکھتا ، کسی بھی فارن ڈپلومیٹ سے یا سینیٹر سے یہ توقع رکھنا کہ وہ خان صاحب کی رہائی کیلئے کوئی بہت بڑا کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پارٹی کے بہت سے لوگ مختلف رائے کا اظہار کرتے ہیں لیکن جو پارٹی کا بیانیہ ہے ، پارٹی کی لیڈر شپ کو وہ یہی ہے کہ خان صاحب کی رہائی کی جدوجہد وہ پولیٹیکل ہے یہاں پاکستان میں یا وہ عدالتوں کے ذریعے ہوگا۔

Scroll to Top