پہلگام حملے میں جاں بحق قرار دیے گئے جوڑے کی ویڈیو نے بھارتی میڈیا کو بے نقاب کردیا

بھارتی میڈیا کی جانب سے پہلگام حملے میں جاں بحق قرار دیے گئے جوڑے نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کر کے اپنی زندگی کا ثبوت دے دیا اور بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹنگ کو بے نقاب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی نیول آفیسر اور ان کی بیوی کے طور پر دکھائی جانے والی تصاویر دراصل ایک زندہ بھارتی جوڑے کی پرانی تصاویر تھیں، جنہیں بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال کیا۔

 

ویڈیو میں نظر آنے والی لڑکی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان کا شوہر دونوں خیریت سے ہیں اور حیران ہیں کہ ان کی پرانی تصاویر کو بھارتی نیوز چینلز پر کیوں دکھایا جا رہا ہے۔


جوڑے نے اپنے بیان میں کہا کہ انہیں نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کے طور پر پیش کرنا ناقابل فہم اور بے بنیاد ہے، جس کی وجہ سے وہ اور ان کے اہلخانہ سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارتی میڈیا کے اس جھوٹ کے خلاف آواز بلند کریں اور ایسی جعلی خبریں چلانے والے چینلز اور اخبارات کے خلاف شکایت کریں۔
سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ جس طرح یہ جوڑا زندہ نکلا ہے، ہو سکتا ہے کہ دیگر “ہلاک شدگان” بھی بعد میں زندہ نکل آئیں۔

ان کے مطابق یہ سب بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کی ایک سوچی سمجھی چال تھی جو اب آہستہ آہستہ بے نقاب ہو رہی ہے۔

Scroll to Top